Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بین الاقوامی فیسٹول میں اعلی حکومتی عہدیداروں بھی شرکت کریں گے ،ذوالفقار احمد گھمن

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ) ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے کہ کھیوڑہ کی کان میں 30 اور 31 جنوری کو سیاحت اور معدنی نمک کی فروغ کیلئے منعقدکئے جانیوالے بین الاقوامی فیسٹول کا مقصد کھیل کود اور تفریح سے بڑھ کر کھیوڑہ کیلئے عالمی سطح پر سیاحوں کی دلچسپی اورتوجہ حاصل کرنا ہے تاکہ سیاحت کا فروغ ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی فیسٹول میں اعلی حکومتی عہدیداروں کے علاوہ تمام اعلی افسران اور سفیر بھی شرکت کریں گے جس سے علاقہ کی پسماندگی اور کان کنوں کے مسائل اجاگر ہوں گے اور ان کے حل میں مدد مل سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیوڑہ کی کان کا دورہ کرتے ہوئے کیا جس کے دوران انہوں نے فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری محمد اشرف ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا نرگس شازیہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ کھیوڑہ نمک کی دنیا بھر میں دوسری بڑی کان ہے اور نمک کی درآمد کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور اس فیسٹول میں اس اہم مسلۂ کی طرف بھی توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹول کھیوڑہ کے عوام کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کریگا۔ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ فیسٹول کے انہتائی بہترین اقدامات کئے گے ہیں اور دوسرے شہروں اور ممالک سے آنے والے مہمانوں کی سیاحت اور تفریح کی اعلی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کھیوڑہ کے عوام نے ہمیشہ سیاحوں کو دل کی گہرایوں سے خوش آمدید کہاہے اور اس موقع پر بھی کھیوڑہ کے عوام سیاحوں کوخوش آمدید کریں گے۔

 

The post بین الاقوامی فیسٹول میں اعلی حکومتی عہدیداروں بھی شرکت کریں گے ،ذوالفقار احمد گھمن appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles