Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،نوابزادہ اقبال مہدی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی نے کہاہے کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور مختصر مدت میں دونوں شعبوں میں ریکارڈ منصوبے جاری کئے گے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم میں بھی تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے گے ہیں اور حکومت پنجاب نے ضلع جہلم میں کئی ملین روپے کی مالیت سے سکولوں میں ناموجود سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جبکہ دو کروڑ اٹھانوے لاکھ اور چالیس ہزار روپے کی مالیت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سول لائنز تعمیر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کے نچلی سطح تک مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) کی بلدیاتی انتخابات کی تاریخی فتح سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام میں مقبول ہے اور مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابا ت پنجاب حکومت کا اہم کارنامہ ہے اور اس سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں۔

 

The post تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،نوابزادہ اقبال مہدی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles