جہلم(محمداشتیاق پال)جہان پاکستان اسلام آباد کے دفتر میں نمائندوں کی میٹنگ میں انچارج نمائندگان عمران بٹ نے بہترین رپورٹنگ اور قومی تہواروں کو بھر پور طریقے سے منانے پر اور میٹنگ کے دوران بہترین تجاویز دینے پر بیوروچیف جہلم عبدالغفور بٹ کی کارکردگی کو سراہا، جہلم کے بیوروچیف عبدالغفور بٹ نے گزشتہ چار سالوں میں جہلم کی بھر پور رپورٹنگ کرکے ادارے میں اپنا ایک مقام بنا لیا،جس پر ادارہ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے،یاد رہے کہ جہاں پاکستان اسلام آباد کے روزاول سے چلنے والے صحافی عبدالغفور بٹ نے روزنامہ جہان پاکستان کو ضلع جہلم میں نہ صرف متعارف کرایا بلکہ اس کی سرکولیشن کو بھی بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا،اس موقع پرجاوید اقبال قریشی ایڈیٹر روزنامہ جہان پاکستان،رانا طارق ، ریجنل مینجر مارکیٹنگ شہزاد شنواری،آغا یاسر سرکولیشن مینجربھی اس موقع پر موجود تھے دیگر اضلاع سے آئے صحافیوں نے عبدالغفور بٹ کی کارکردگی کو سراہے جانے پر روزنامہ جہان پاکستان کی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا،
The post جہان پاکستان اسلام آباد کے دفتر میں نمائندوں کی میٹنگ appeared first on جہلم جیو.