جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)ضلع جہلم میں 19 نومبر 2015کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کونسلرز 14 جنوری بروز جمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔ نو منتخب کونسلروں سے حلف ان کے متعلقہ ریٹرننگ افسران لیں گے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ حلف برداری کی تقاریب سادہ مگر پر وقار انداز میں منعقد کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب کونسلروں کی حلف برداری تاریخی موقع ہے اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ضلع جہلم بلدیاتی انتخابات منعقدہ ہوئے اور ضلع بھر پر امن انداز میں انتخابات کے انعقاد پر تمام ریٹرننگ افسران اور ان کے اہلکار تعریف کے مستحق ہیں۔
The post منتخب ہونے والے کونسلرز 14 جنوری بروز جمعرات کو حلف اٹھائیں گے appeared first on جہلم جیو.