جہلم(عبدالغفور بٹ)ٹریفک پولیس کے جوانوں نے جہلم شہر سول لائن ،ریلوے روڈ،تحصیل روڈ،چوک اہلحدیث ناجائز طور پر کار پارکنگ کرنیوالوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ جہلم شہر میں ٹریفک جام معمول بن چکا تھا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ لوگ غلط پارکنگ کر کے سامان خرید و فروخت کیلئے چلے جاتے ہیں کوئی بڑی ایمرجنسی کی صورت میں اکثر ایک منٹ کا سفر آدھے گھنٹے تک پہنچ جاتا تھا،کیونکہ جب کوئی قانون کی رکھوالی کرتے ہوئے غلط پارکنگ کرے گا تو ٹریفک پولیس اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہوئے غیر پارکنگ کھڑی گاڑیوں کو کار لفٹر سے اٹھا کر مقرر جگہ پر شفٹ کر دیتے ہیں اور مالکان گاڑی کا غلط پارکنگ کے قانون کے مطابق چالان کر دیتے ہیں۔کیونکہ یہ ان کی ڈیوٹی میں شامل ہے،ہم عوام کو بھی چاہیے کہ ہم موجودہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تو گاڑیوں کو پارکنگ کی جگہ پر پارک کریں اور بڑی گاڑیوں کو بازاروں میں نہ لے کر جائیں،تاکہ اس سے ٹریفک کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے مسافروں اور صارفین کو دشواری پیش نہ آئے،ہمارا فرض ہے کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہوئے ٹریفک اصولوں کی پابندی کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
The post غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف مہم جاری appeared first on جہلم جیو.