Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سلطان راہی جیسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،سینئر اداکار افتخار کاظمی

$
0
0
جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)پاکستان فلم انڈسٹری کے مرحوم اداکار الحاج سلطان راہی جس کو ہم سے بچھڑے 20سال گزر گئے،لیکن آج بھی شوبز سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ تمام پاکستان کی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں،سلطان راہی جنہوں نے اپنا فنی کیرئیر کا آغاز ایک ایکسٹرا کریکٹروں سے کیا ہے اور اپنی محنت ،لگن اور جستجوسے پاکستان فلم انڈسٹری میں وہ مقام پیدا کیا جو آج تک کوئی دوسرا اداکار نہ کر سکا،اداکار سلطان راہی نے تقریبا آٹھ سو کے قریب فلموں میں کام کیا،ان کی بلندی کا آغاز پنجابی فلم بشیرا سے ہوا اس کے بعدبابل اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہر ایک کی ضرورت بن گئے،اداکار سلطان راہی ایک نہایت محنتی اور فن سے محبت کرنے والے انسان تھے اس کے علاوہ وہ غریبوں سے بڑا پیار کرتے اور مدد بھی کرتے ،میڈیا ہاؤس جہلم میں ایک تعزیتی اجلاس میں سینئر اداکار افتخار کاظمی نے اداکار سلطان راہی کی برسی کے موقع پر کہا کہ سلطان راہی جیسے اداکار اور انسان بہت کم پیدا ہوتے ہیں وہ فن کی اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ان کی فلمیں آج بھی ان کے شائقین بہت شوق رکھتے ہیں اور اداکار سلطان راہی وہ واحد اداکار ہیں جنہیں سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا آج ہم اداکار سلطان راہی کی 20ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحو م کے درجات بلند کرے اور اسے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔

 

The post سلطان راہی جیسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،سینئر اداکار افتخار کاظمی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles