Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم پریس کلب الیکڑونک میڈیا کے انتخابات مکمل ،الیکشن کمشنر سید اکرم حسین بخاری نے اعلان کیا

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود) جہلم پریس کلب الیکڑونک میڈیا کے انتخابات مکمل ۔ عامر کیانی صدر ،امتیاز بیگ، بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔ الیکشن کمشنر سید اکرم حسین شاہ نے الیکڑونک میڈیا کے نو منتخب عہداروں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کیمطابق جہلم پریس کلب الیکٹرونک میڈیا کے سالانہ انتخابا ت 2016ء کے سلسلہ میں الیکشن کمیٹی نے درخواستیں جمع کروانے کے لئے مورخہ 4 جنوری دن 1 بجے کا وقت مقرر کر رکھا تھا، جس کے لئے سرپرستِ اعلیٰ کیلئے وسیم قریشی ، چیئرمین راجہ جہانزیب ، وائس چیئرمین شیخ عتیق الرحمن، صدر عامر شبیر کیانی ، سینئر نائب صدرنعیم اختر بھٹی، نائب صدر چوہدری ظفر نور جنرل سیکرٹری امتیاز بیگ، جوائنٹ سیکرٹری عمیر احمد راجہ ،فنانس سیکرٹری عبدالغفار آزاد، سیکرٹری نشر واشاعت وسیم تبریز نے درخواتیں جمع کرو ائیں ، وقت مقرر ہ تک مخالف گروپ کی جانب سے کسی امیدوار نے درخواستیں جمع نہ کروائی جس پر الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دینے والی کمیٹی جس میں سید اکرم حسین شاہ ،چوہدری عابد محمود، محمد شہباز بٹ ،میاں محمد ساجد ، امجد ضیاء نے جہلم پریس کلب الیکڑونک میڈیا کے بلا مقابلہ عہداروں کا اعلان کر دیا اس موقع پر الیکشن کی نگرانی کے لئے نامزد کردہ سینئر صحافیوں جن میں قدیر بیگ ، غلام مصطفی بٹ، چوہدری محمد اقبال ، چوہدری مخدوم حسین ، محمد امجد بٹ ، افتخا ر الحق، و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔

 

The post جہلم پریس کلب الیکڑونک میڈیا کے انتخابات مکمل ،الیکشن کمشنر سید اکرم حسین بخاری نے اعلان کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles