سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) اے سی سوہاوہ کو تبدیل کیا جائے،دکانداروں کا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے رویے کے خلاف بھر پور احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے سوہاوہ تاجر برادری اے سی سوہاوہ کی زیادتیوں اور رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے جبکہ درجنوں پر امن احتجاج کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ احکام ٹس سے مس نہ ہو رہے ہیں ایک سال گزرنے کے باوجود دکانداروں سے فی کس تیس ہزار سیکورٹی لینے کے باوجود دکانداروں کو کھوکے نہ دیے گئے اور نہ ہی ان کی سیکورٹی واپس کی جارہی ہے جبکہ متعد د بار اے سی سوہاوہ سے مطالبہ بھی کیا جاچکاہے کہ غریب دکانداروں سے اکتیس دسمبر 2014کو نیلامی کے دوران جو سیکورٹی لی گئی تھی وہ انہیں واپس کی جائے یا ان کو کھوکے دیے جائیں لیکن اے سی سوہاوہ نے دکانداروں کو مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے جبکہ شہر ی گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ٹی ایم اے ٹس سے مس نہ ہورہی ہے ۔جبکہ ستم ضریفی کی انتہا یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ دفتر میں آنا بھی گوارہ نہیں کرتیں اورمنتخب حکومتی نمائندوں کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے شہر ی سخت پریشانی کا شکار ہیں ڈی سی او جہلم جو صرف جہلم تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ جہاں ایک سرنج تک دستیاب نہیں کا کبھی دورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے اے سی سوہاوہ کی مسلسل زیادتیوں کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اے سی سوہاوہ نرگس شازیہ چوہدری کو فی الفور تبدیل کر کے اے سی گوجرخان شازیہ سدھو اور اے سی دینہ چوہدری اشرف جیسے فرض شناص اور ایماندار افسران کو سوہاوہ میں تعینات کریں تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی ہو سکے ۔
The post دکانداروں کا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے رویے کے خلاف بھر پور احتجاج appeared first on جہلم جیو.