جہلم(عابد چوہدری)الیکٹرونک میڈیا جہلم کے نو منتخب عہدداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،نو منتخب عہددارن اپنے شعبے میں مہارت اور نامی گرامی ٹی وی چینلز کے ساتھ منسلک ہیں،جہلم کی صحافت میں نومنتخب عہداران کلیدی کردار ادا کرینگے اور مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی محمد شہباز بٹ نے الیکٹرونک میڈیا کے نو منتخب عہدداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جبکہ الیکٹرونک میڈیا صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے الیکٹرونک میڈیا کے نومنتخب صدر عامر کیانی اور دیگر منتخب عہداداروں کی صحافت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے معاشرتی مسائل کو جس جاں فشانی سے اجاگر کیا اسکی مثال نہیں ملتی جبکہ الیکٹرونک میڈیا کے جنرل سیکرٹری امتیاز بیگ صحافت کیلئے چمکتا ستارہ ہیں دوسری طرف الیکٹرونک میڈیا کے چےئرمین راجہ جہانزیب نے انتہائی کم عرصے میں جہلم میں نام پیدا کیا ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرپرست اعلیٰ وسیم قریشی نے ضلع جہلم کی ترجمانی کرتے ہوئے بیک وقت میں ایف ،ایم 95 اور آن ٹی وی کے پروگرام میں میزبانی کرتے ہوئے جہلم کے بیشمار مسائل کو حل کروانے کے لئے خاطر خواہ کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے جو جہلم کی صحافت میں روشن مثال ہے ۔ محمد شہباز بٹ نے مزید کہا کہ میڈیا ون کے تمام عہدداران و ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے باہمی مشاورت کے ساتھ الیکٹرونک میڈیا کی تشکیل میں فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ پر سینئر صحافیوں کی تنظیم تشکیل دی جو انشااللہ سال 2016 ء میں ضلع جہلم کی نمائندگی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اور مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر میڈیا ون کے تمام عہداران و ممبران موجود تھے ۔
The post الیکٹرونک میڈیا جہلم کے نو منتخب عہدداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،محمد شہباز بٹ appeared first on جہلم جیو.