Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اب عوام کی نگاہیں صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف پر لگی ہیں،عمران قریشی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال )پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کو جس بہتر انداز میں عوامی نمائندوں کا انتخاب کیا ہے اس کی مثال کسی دوسری جماعت میں دکھائی نہیں دیتی،وارڈ نمبر27میں گزشتہ ادوار میں جس طرح عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اب عوام کی نگاہیں صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف پر لگی ہیں،کہ جو ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا،ان خیالات کااظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 27کالاگجراں عمران قریشی نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر صدر جہلم رائل لائنز کلب جاوید اسلام قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خدمت خلق سے سرشار ورکرز کو بلدیاتی ٹکٹ جاری کر کے یہ ثابت کر دیا ہے،کہ پارٹی میں سفارش کی بنیاد پر ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے بلکہ عوامی خدمت سے سرشار اور پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرنے والے حقداروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے،جس کی وجہ سے پارٹی ورکر ز کا مورال بلند ہو گیا ہے،وہ وقت دور نہیں جب جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے یہ ورکرز تبدیلی لانے میں اپنا اہم کردار ثابت کر کے پی ٹی آئی کو ضلع جہلم کی سب سے بڑی جماعت ثابت کر دیں گے،

 

The post اب عوام کی نگاہیں صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف پر لگی ہیں،عمران قریشی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles