جہلم(محمداشتیاق پال )پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے،ہمارے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن آج بھی عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے،بلدیاتی الیکشن میں ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن فتح سے ہمکنار ہو گئی،ان خیالات کااظہار وارڈ نمبر 16محلہ سلیمان پارس ن لیگی امیدوار برائے کونسلر ناصر بھٹی نے اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ورکرز کو احترام دیا اور کبھی ان کے کاموں کی نشاندہی کو عمل جامع پہنایامیں میاں شہباز شریف کا ایک سپاہی ہوں اور اپنی وارڈ کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،اس سے قبل آپ لوگوں کے تعاون سے میرے والد قاسم بھٹی نے بھی آپ کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا چھوڑی میں اپنے مرحوم والد قاسم بھٹی کے نقش قدم چلتے ہوئے عوام کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھتا رہوں گا،میری خدمات آپ کے سامنے روز و روشن کی طرح عیاں ہیں،
The post پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے،ناصر بھٹی appeared first on جہلم جیو.