Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری نے رائل لائن پرنٹ اینڈ الیکٹرونکس میڈیا ہاؤس جہلم کا افتتاح کیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ )جہلم میں ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری نے رائل لائن پرنٹ اینڈ الیکٹرونکس میڈیا ہاؤس جہلم کا افتتاح کر دیا، میڈیا ہاؤس کے قیام میں جہلم رائل لائنز کلب کے میڈیا کوارڈنیٹر لائن عبدالغفور بٹ کا بنیادی کردار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں پہلا رائل لائن پرنٹ اینڈ الیکٹرونکس میڈیا ہاؤس جہلم میں بنا کر لائن ازم کو فروغ دینے اہم کردار ادا کریگا،ضلع جہلم کے رائل لائنز کلب میں مجھے ہر دفعہ جہلم آمد پر ممبر شپ کا تحفہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ رائل لائنز کلب 305این 2ڈسٹرکٹ میں ضلع جہلم کے رائل لائنز کلب کی ممبر شپ اس وقت پہلے نمبر پر ہے،جو انکی شب و روز کاوشوں کا نتیجہ ہے،،ڈسٹرکٹ گورنرلائن شفقت خاور چوہدری نے گزشتہ دو سالوں میں میڈیا کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کرنے پر لائن عبدالغفور بٹ کو خصوصی لائن پن لگا کر ان کی کارکردگی کو سراہا، وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر(ر)محمدانور مرزا،ڈسٹرکٹ گورنر انڈوس لائن ارشد محمود،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل سیٹھی،ریجن کوارڈینیٹر جہلم لائن اسحاق ڈار،زون چیئرپرسن ون لائن مظہر اکرام،صدر رائل لائنزکلب جاوید اسلام قریشی و دیگر نے عبدالغفور بٹ کی میڈیا کارکردگی کو سراہا اور جس مضبوط نظام کے تحت میڈیا کوریج کی اس کی مثال قائم کر دی ہے جو پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی، ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری کو میڈیا ہاؤس پہنچنے پرمیڈیا کوارڈینیٹر لائن عبدالغفور بٹ ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جہلم چوہدری سہیل عزیز،بانی و چیئرمین جناح جرنلسٹ فورم محمداشتیاق پال، صحافی سید جاوید رضوی،مرزا ساجد بیگ ، آئی ٹی انچارج محمد وقاراحمدجنجوعہ اورمرزاجویر اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ،صحافیوں چوہدری سہیل عزیز اور اشتیاق پال نے بھی خطاب کیااس موقع پر چیئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم اشتیاق پال نے کہا کہ صحافت کو مثبت انداز میں پیش کرنے کا جو بیڑا ہم نے آج سے 27سال پہلے اٹھایاتھا اسے بااحسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر میڈیا ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح کیااور پھر مقامی نیوز ویب سائٹ جہلم جیو پر افتتاح کی نیوز کو کلک کر کے اپ ڈیٹ کیا،

 

The post ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری نے رائل لائن پرنٹ اینڈ الیکٹرونکس میڈیا ہاؤس جہلم کا افتتاح کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles