Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب،عمران رضا عباسی

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال )اے ڈی سی جہلم عمران رضا عباسی نے کہاہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو مناسب انداز میں تلف کرنے کیلئے شہریوں میں پلاسٹک کے بیگ تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں انتظامیہ کی مقرر کردہ بکرامنڈیوں کے علاوہ کسی دوسری جگہ جانوروں کی خریدوفرخت کی اجازت نہیں اورخلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالضحیٰ کے حوالے صفائی کے انتطامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اے ڈی سی جہلم عمران رضا عباسی نے کہاکہ شہری انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ، قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو خالی پلاٹوں میں یا پھر گھروں کے سامنے نہ پھینکیں تاکہ شہر کو صاف رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں کی الائشوں کو صرف مقرر کردہ جگہوں پر تلف کیا جائے، اور کسی بھی شکایت کی صورت ضلعی انتطامیہ کے بنائے گے شکایت سیل سے رابطہ کریں۔ اے ڈی سی عمران رضا عباسی نے کہاکہ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، ہر شہری اور ادارے کو شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے لہذا شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

 

The post عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب،عمران رضا عباسی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles