Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میرے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شب خون مارا گیا،مگر مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی ،راجہ ظفر اقبال

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے بعض عہدیدار ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مشکل وقت میں پارٹی کی بے لوث خدمت کی اچھا وقت آنے پر میرے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شب خون مارا گیا،مگر مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی موجودہ بعض عہدیدارن کی وجہ سے نظریاتی کارکن بددل ہو چکے ہیں،مشرف دور میں ن لیگ کی بھر پور مخالفت کرنے والوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آگے لایا جا رہا ہے ،مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری، نومنتخب کونسلر راجہ ظفر اقبال نے رائل میڈیا ہاؤس میں صحافیوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ایم این اے یا ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر وقت کے ساتھ وفاداریاں بدلتے رہتے ہیں مگر ورکر اپنی پارٹی کو چھوڑ کر نہیں جاتے میں پہلے بھی مسلم لیگ ن کا ورکر تھا اور اب بھی ورکر ہوں، پارٹی کے اندر رہتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کا امیدوار ہوں جو کہ میرا حق ہے، صوبائی یا مرکزی قیادت نے جو فیصلہ کیا اسے خوش دلی سے قبول کروں گا، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے ایک ذمہ دار شخص کی ضرورت ہے اور جس میں عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت اور صلاحیت ہو جبکہ میں میونسپل کمیٹی جہلم کا وائس چیئرمین اور قائمقام چیئرمین بھی رہ چکا ہوں،میری صرف میاں برادران سے یہی درخواست ہے جہلم کے عوام اور ورکرز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین شپ کے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے جہلم شہر کے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور ایم این اے بھی میری حمایت کریں گے ۔امید واثق ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دی اور میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین کے ٹکٹ کافیصلہ میرے حق میں کریں گے،

 

The post میرے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شب خون مارا گیا،مگر مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی ،راجہ ظفر اقبال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles