جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)گزشتہ روز جہلم کے نجی ہوٹل میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مارکیٹنگ ہیڈ آف پاکستان محسن عباس کے علاوہ ریجنل چیف نارتھ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔مہمانوں کا والہانہ استقبال راجہ ظفر اقبال زونل ہیڈ جہلم نے پھولوں کے ہار پہنا کر کیا اور فیلڈ فورس نے معزز مہمانوں کی آمد کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس رنگا رنگ تقریب میں سیلز نمائندہ سے لے کر زونل ہیڈ تک سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے ۔مہمان خصوصی مارکیٹنگ ہیڈ آف پاکستان محسن عباس نے 16 دسمبر 2015 کے ٹاپ لیڈر ز کو پگڑیاں اور قلے پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ماہ نومبر 2015 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے سیلز نمائندہ خادم حسین کو مسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا مہمان خصوصی مارکیٹنگ ہیڈ آف پاکستان محسن عباس نے خادم حسین کی کارکرگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف میں خادم حسین جیسے نمائندے اسٹیٹ لائف کی پہچان بن چکے ہیں جنکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے سیلز نمائندہ خادم حسین کو گولڈ میڈل کے علاوہ اعلیٰ کاکردگی دکھانے پر شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا اس موقع پر مہمان خصوصی مارکیٹنگ ہیڈآف پاکستان محسن عباس نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ راجہ ظفر اقبال زونل ہیڈ جہلم کی قائدانہ صلاحتیوں کی وجہ سے جہلم زون اس مرتبہ پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر آئے گا اور جہلم کا زون بننا میرے لیے اورضلع جہلم کے شہریوں کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا اور میں اللہ کریم کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے ماتحت دل و جان سے اسٹیٹ لائف کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نگہت گلو کا جن کی بدولت آج اسٹیٹ لائف آف پاکستان دنیا بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہی ہے ۔ اس کا سہر ا بھی محترمہ نگہت گلوکا کے سر ہے جن کی رہنمائی اور کاوش کیوجہ سے آج سینکڑوں کی تعداد میں کارکن ایک چھت تلے جمع ہیں۔ اس موقع پر مارکیٹنگ ہیڈ محسن عباس نے قرعہ اندازی کے زریعے سیلز نمائندوں کے علاوہ افسران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
The post اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سمینار کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.