Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈیلی ویجز سینٹری ورکروں کی سیاسی ڈیروں پر خدمات سر انجام دینے کا انکشاف

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی) تحصیل میونسپل دفتر میں تعینات ڈیلی ویجز سینٹری ورکروں کی سیاسی ڈیروں بااثر شخصیات اور سرکاری افسران کے ڈیروں پر خدمات سر انجام دینے کا انکشاف۔ تحصیل میونسپل آفیسر کی عدم دلچسپی کے باعث جہلم شہر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔شہر کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر ،نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ۔شہری ٹی ایم اے کے خلاف سراپا احتجاج ۔ ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل دفتر میں تعینات سینٹری ورکروں کی تعداد تقریباّ150 کے قریب ہے اور بلدیہ میں سپروائزروں کی تعداد 7 ہے۔ تحصیل میونسپل آفیسر عابد ملک کی خصوصی ہدایات پر زیادہ تر سینٹری ورکر جو ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں ان کو سیاسی ڈیروں ،بااثر شخصیات اور سرکاری افسران کو خوش کرنے کے لیے انکے ڈیروں پر خدمات سر انجام دینے پر معمور ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف صفائی کا کام بلکہ گلیوں نالیوں کی صفائی ، ستھرائی نہ ہونے سے پوش علاقوں کی گلیاں چھپڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے وقت انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلرز و چیئرمینوں نے ووٹ حاصل کرنے کی خاطر بلند و بانگ دعوے کئے ، اور کہا کہ منتخب ہوتے ہیں شہر کی گلی محلوں کی صفائی ستھرائی پہلی ترجیحات میں شامل ہونگی 1 ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود نو منتخب کونسلرز و چیئرمین ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایسے غائب ہوئے جیسے ان کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق واسطہ ہی نہیں،شہریوں نے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مضافاتی علاقوں کے علاوہ اندرون شہر کے گلی محلوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ شہریوں کے بچے موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

 

The post ڈیلی ویجز سینٹری ورکروں کی سیاسی ڈیروں پر خدمات سر انجام دینے کا انکشاف appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles