Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جامع ام القریٰ مکہ مکرمہ کے طالب علم قاری محمد ضراب سے نوید احمد کی مسجد الحرام میں خصوصی ملاقات

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیراحمد راجہ)خادم حرمین شریفین پراجیکٹ کے تحت ادارہ الترجمہ میں گائیڈ کی خدمات سرانجام دینے والے جامع ام القریٰ مکہ مکرمہ کے طالب علم قاری محمد ضراب سے گزشتہ روز جہلم لائیو کے ایڈیٹر انچیف نوید احمد کی مسجد الحرام میں خصوصی ملاقات ہوئی،قاری محمد ضراب نے کہا کہ ادارہ الترجمہ کے زیر اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد النبویﷺ مدینہ منورہ میں اسپیکر پر دیئے جانے والے خطبات کے تراجم گزشتہ تین سالوں سے ایف ایم ریڈیو کی مختلف فریکوینسی پر نشر کیے جاتے ہیں،اردو زبان میں براہ راست ترجمہ ایف ایم ریڈیو کے 90.200 میگا ہرٹز پر سنا جا سکتا ہے،اس کے علاوہ انگریزی ،فرانسیسی،انڈونیشی،ترکی،ملاوی اور ہوسا کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی تراجم کی سہولت موجود ہے،قاری محمد ضراب نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے ادارہ الترجمہ کے گائیڈ حرمین شریفین میں موجود رہتے ہیں،قاری محمد ضراب کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے،

 

The post جامع ام القریٰ مکہ مکرمہ کے طالب علم قاری محمد ضراب سے نوید احمد کی مسجد الحرام میں خصوصی ملاقات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles