Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن و اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن و اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس،سنٹرل پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد منعقد ہوا،جس کی صدارت راجہ عمران اشرف کوارڈینیٹر راولپنڈی ڈویثرن کے ہمراہ ضلعی صدور نے کی،اجلاس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت گاہ پر دعائیہ تقریب کیلئے پروگرام ترتیب دیاگیا،جس کے مطابق اختتامیہ دعا لیاقت باغ شہادت گاہ پر دن ڈیڑھ بجے کرائی جائے گی،جس میں ضلع جہلم کے قافلہ کی قیادت ضلعی صدر پی پی پی چوہدری تسنیم ناصر اقبال و محمداشتیاق پال ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ،اٹک سے قافلہ کی قیادت سردار سلیم حیدر چکوال اور راولپنڈی ضلع کی قیادت ستی اور اسلام آباد ،کلر سیداں ،پنڈدادنخان،گوجر خان،سوہاوہ،دینہ،مری اور دیگر علاقوں سے پیپلز پارٹی کے جیالے جلوسوں کی شکل میں لیاقت باغ راولپنڈی شہادت گاہ میں دعا کیلئے اکٹھے ہو گئے،اس موقع پر کوارڈینیٹر راولپنڈی ڈویثرن راجہ عمران اشرف نے کہا کہ جہلم میں 28دسمبر کو پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا،اس موقع پر فدا پراچہ سابق ایم پی اے نے شہادت گاہ لیاقت باغ راولپنڈی کے شیڈول کا اعلان کیا،

 

The post پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن و اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles