جہلم (سید اکرم حسین شاہ بخاری) محلہ قیصر آباد ،محلہ طارق آباد کے رہائشیوں نے جمشید اقبال عرف بلا کو ہار پہنا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک لیڈر ہیں اور اہل محلہ کے لئے دل میں درد رکھتے ہیں ایم پی اے ایم این اے کی اہل محلہ نے نہ سنی اور اپنا مسلہ اپنے ہی محلے میں بیٹھ کر حل کر لیا محلہ طارق آباد روہتاس روڈ گلی کا بیس سال سے چلنے والا تنازعہ سابق امیدوار جنرل کونسلر سیاسی و سماجی کارکن رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ رفیع آف جگتہ نے دونو ں مخالف گروپوں کو بٹھا کر باہمی مشاورت سے حل کروا دیا انتشار پھیلانے والے چند عناصر نے بہت کوشش کی مگر ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تفصیلات کے مطابق محلہ طارق آباد ایک گلی کا بیس سال سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا کسی بھی سیاسی نے ان کے اس مسلہ کو حل کرنے کی کوشش نہ کی جب سابق کونسلر جمشید اقبال عرف بلا اور راجہ رفیع آف جگتہ نے دونوں گروپوں کو بلا کر ان تمام گفتگو سن کر باہمی مشاورت سے جو علاقہ کے لئے بہتر تھا وہ فیصلہ کر دیا اس فیصلہ کی پنجائیت میں دونوں گروپوں سے بزرگ سماجی کارکن چاچا احمد حسین ،خادم حسین ،حاجی عبدل ،چاچا مہاجا ،حیدر علی بٹ ،غفار بٹ ،مبشر بٹ ،احسان بٹ الیاس قادری،صفدر بٹ ،ملک خالد محمود کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد تھی اور فیصلہ کے بعد اسی وقت گلی کھول دی گئی اور جمشید اقبال عرف بلا کے حق میں نعرے بازی بھی ہوئی اہل علاقہ نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ ہم کسی سفید پوش کو نہیں جانتے کیونکہ کسی نے بھی ہماری داد رسی نہیں کی اپنی سیاست چمکانے کے لئے سیاستدانوں نے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرتے رہے جب کہ ہم اہل محلہ ہیں اور ہمارا جینا مرنا ایک ہے درران راضی نامہ انتشار پسند تماشائیوں نے اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے اہل علاقہ نے جمشید اقبال عرف بلا محلہ قیصر آباد کی انتھک کوششوں اور نیک نیتی سے گلی کا مسلہ حل کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر ایسے لیڈر ایسے کارکن ہر محلہ میں ہوں تو لڑائی جھگڑوں اور غلط پالیسی کی سیاست کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور علاقے میں امن اور سکون پیدا ہو سکتا ہےآخر میں بزرگ سماجی کارکن چاچا احمد حسین ،راجہ رفیع آف جگتہ ،مبشر بٹ اور اپنی وارڈ کے ہیرو جمشید اقبال کو گلے میں ہار ڈال کر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا کہ ہم اہل محلہ ایک ہیں ۔
The post محلہ قیصر آباد کے رہائشیوں نے جمشید اقبال عرف بلا کو ہار پہنا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک لیڈر ہیں appeared first on جہلم جیو.