Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے میلاد کمیٹی کا اجلاس

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)12ربیع الاول شریف کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مرکزی میلاد کمیٹی عید گاہ سعیلہ کا اجلاس زیر صدارت عزت مآب پیر سید مظہر الحسنینی منعقد ہواجس میں فیصلہ کیاگیا کہ12ربیع الاول شریف کو جلوس کاآغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے سی ایم ایچ سے ہوگااور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوگا،اس روز ہر گلی کوچے اور چوک کو دلہن کی طرح سجایا جائیگا،بہتر کارکردگی پر بچوں میں حوصلہ افزائی کے انعام بھی تقسیم کیے جائیں گے،میلاد کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد رفیق بھٹی اپنی طرف سے نقد انعام جبکہ چوہدری منظور حسین اپنی طرف سے کپ بطور انعام تقسیم کریں گے،جلوس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کیلئے دعا کی جائیگی،

 

The post عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے میلاد کمیٹی کا اجلاس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles