Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی طرف لے جارہی ہے،پی ای اے جہلم

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے عمل دخل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے قیام سے پنجاب بھر میں تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ جائیگا،حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی طرف لے جارہی ہے،یہ عمل تعلیمی نظام کی گرتی ہوئی دیوارکیلئے آخری دھکا ثابت ہوگا،ان تحفظات کا اظہار پنجا ب ایجوکیٹرز ایسوسی جہلم کے ضلعی اور تحصیلی عہدیداروں نے ایک مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری راشد محمود نے کی جبکہ اجلاس میں محمد اشفاق حیدر ،احسان الہٰی شاکر،کامران یوسف،افضال محمود،منظور حسین،ادریس احمد،طارق مغل،قاسم سرور،وقار کاظمی،جواد یوسف،شاہد سکندر،وسیم عباس بٹ،گوہر عباس اور محمد سلیم وغیرہ نے بھی شرکت کی،عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت پنجاب کا یہ قدم سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے کا آغاز ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ضلعی چیئرمین اشفاق حیدر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس سے نہ صرف تعلیم مہنگی بلکہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیگی،حکومت کے ان اقدامات کے باوجود اگر اساتذہ ہوش میں نہ آئے اور متحد نہ ہوئے تو مستقبل میں ان کے پاس بچھتاوے کے علاوہ اور کچھ نہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم پریشان ضرور ہیں لیکن مایوس نہیں،اجلاس کے اختتام پر تحصیل جہلم کے میڈیا سیکرٹری وقارکاظمی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،

 

The post حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی طرف لے جارہی ہے،پی ای اے جہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles