Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کے سپوت آدم شکیل نے برطانیہ لیڈز یک شائر میں باکسنگ چیمپئن کا اعزا زحاصل کر لیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم کی سرزمین کیلئے ایک اور اعزاز،آدم شکیل نے برطانیہ کے شہر لیڈز یک شائر کا باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا،آدم شکیل جہلم کالاگجراں سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت محمداسلام قریشی کے نواسے ہیں اور اولپمکس میں ہونے والے باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق شہیدوں غازیوں کی سرزمین جہلم میں جہاں جرنیلوں ،مصنفوں ،سیاستدانوں اور ہر شعبہ زندگی نے نمایاں کارنامے انجام دینے والوں کو جنم دیا وہاں اب ایک نام آدم شکیل کا بھی شامل ہو گیا ہے یہ 14سالہ جوان برطانیہ کی سرزمین کے شہر لیڈز یک شائر میں باکسنگ کا چیمپئن بن کر پاکستان کا نام وہاں روشن کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں اپنے مد مقابل کو بدترین ناک آؤٹ کیا اور چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا اس موقع پر آدم شکیل نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اولیمپکس میں ہونے والے اپنے ویٹ کے مقابلوں میں حصہ لوں گا جس کی بھر پور تیاری کر رہا ہوں انشاء اللہ وہاں سے بھی اللہ کی مدد سے فتح ہو گئی،آدم شکیل کے نانا محمداسلام قریشی جو کہ کالاگجراں جہلم کے رہائشی اور معروف سماجی شخصیت ہیں انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے،

 

The post جہلم کے سپوت آدم شکیل نے برطانیہ لیڈز یک شائر میں باکسنگ چیمپئن کا اعزا زحاصل کر لیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119