Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شوہر کے انتقال کی خبر سنتے ہی بیوی کی روح بھی پرواز کر گئی

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عاطف نذیر چوہدری)انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا۔ شوہر کے انتقال کی خبر سنتے ہی بیوی کی روح بھی پرواز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ دینہ کے رہائشی غلام رسول اپنی بیٹی کے گھر میر پور گئے ہوئے تھے ، کہ اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور شدید اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم کی اچانک وفات کی اطلاع جب ان کے گھر آئی تو خاوند کی موت کا صدمہ بیوی برداشت نہ کر سکی اور اس کی روح بھی پرواز کر گئی اسطرح دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہری ، سماجی مذہبی ، کارروباری ، رفاعی تنظیموں کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کرائی گئی۔

 

The post شوہر کے انتقال کی خبر سنتے ہی بیوی کی روح بھی پرواز کر گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles