جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مستفیض اقبال بخاری) جہلم شہر کے مختلف پلازوں ، پرائیویٹ ہسپتالوں ، بیکریوں ، سکولوں، کالجوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سے شہری مشکلات کا شکار، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق ٹی ایم اے کے شعبہ انکروچمنٹ کی مجرمانہ غفلت کے باعث جہاں ، بازاروں ، شاپنگ مال کے باہر تجاوزات کی بھر مار موجود ہے تو دوسری جانب شہر بھر کے پلازوں ، پرائیویٹ ہسپتالوں ، بیکریوں ، سکولوں، کالجوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ شہری شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا کے کہ تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کی انتظامیہ کا نرم رویہ بے شمار سوالوں کو جنم لے رہا ہے اندرون شہر کے بازاروں میں قبضہ مافیا نے ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے پختہ ٹھیے قائم کر رکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازاروں میں گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے۔جس کی وجہ سے شہر میں موجود پرائیویٹ ہسپتالوں سکولوں ، کالجوں ، بیکریوں، کے مالکان نے بھی پلازوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کر کے سڑکوں پر قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر واقع تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے تاکہ شہر کے گلیاں بازار اپنی اصلی حالت میں صاف ستھرے نظر آئیں اور آمدو رفت میں دشواری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
The post جہلم شہر کے مختلف پلازوں ، پرائیویٹ ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ appeared first on جہلم جیو.