Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نجی تعلیمی ادارے میں شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری رب نواز گوندل) جہلم محکمہ تعلیم کی ناقص حکمتِ عملی ۔ نجی تعلیمی ادارے میں شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی ،شراب تیار کرنے والی فیکٹری کا مالک پولیس کو جل دے کر رفو چکر ، پولیس نے چھاپہ7 سو شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں ، فیکٹری میں کام کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ، سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں قائم نجی تعلیمی ادارے کے اندر قائم ہونے والی شراب کی فیکٹری پر مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مار کر شراب کی 7 بوتلیں برآمد کر لیں اور شراب کشید کرنے کے آلات برآمد کرنے کے علاوہ فیکٹری میں کام کرنے اور نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے 3 ملزمان محمد عمران ولد محمد وارث ساکن چوکی سماہنی، (آزاد کشمیر) ،گلفام ولد زرین ساکن کیانی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ ، محمد ساجد ولد محمد آزاد ساکن اٹک آئل کمپنی مورگاہ( راولپنڈی)کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا، جبکہ فیکٹری کا مالک گلزار ولد یاسین پولیس کو جل دے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دینہ کے رہائشیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں، محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکار سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو چیک کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ جسکی وجہ سے بااثر ملزمان نے مقدس اداروں کو قائم کرنے کے ساتھ غیر اخلاقی دھندے شروع کر رکھے ہیں، ایسے عناصر کو محکمہ تعلیم کے افسران کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ۔شہریوں نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی چیکنگ کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں کے احاطہ میں کسی قسم کا غیر اخلاقی کارروبار نہ ہو سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے گروہ کے سرغنہ کی تلاش شروع کر د ی ہے۔

 

The post نجی تعلیمی ادارے میں شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles