جہلم(محمداشتیاق پال)سانحہ پشاور 2014میں جس طرح معصوم بچوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی بچوں اور اساتذہ کا خون راہگاں نہیں جائیگا،وہ وقت دور نہیں جب ملک دہشت گردی سے نجات پا لے گا،اس کیلئے ہم سب کو ملکر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور آخری دہشت گرد تک اس جنگ کو جاری رکھنا ہوگا ان خیالات کااظہار تنظیم الفلاح جہلم کے زیر اہتمام شہداء پشاور کی یاد میں’’ ہمیں تم پر ناز ہے‘‘کے حوالہ سے مقررین شیخ محمد وقاص ،عمر بٹ،راشد سلیم،میڈم عذرا نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء پشاور کے سانحہ کے بعد اب تک تمام قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر وقت تیار ہے ،اس موقع پر تنظیم الفلاح کے ووکیشنل سنٹر ،کمپیوٹر سنٹر اور دیگر شعبہ جات کی بچیاں اس موقع پر موجودتھی،آخر میں صدر تنظیم الفلاح عمر بٹ نے دعا کرائی،
The post سانحہ پشاور کے بچوں اور اساتذہ کا خون راہگاں نہیں جائیگا،شیخ محمدوقاص appeared first on جہلم جیو.