جہلم(عبدالغفور بٹ )شبیر عرف شبیرا اورظہور عرف ظہورا کی شاندار کامیابی کے بعد جہلم پولیس کا ایک اور ماروائے عدالت قتل،قتل ہونے والے ڈکیت کو تین روز قبل عوام کے گرفتار کرنے کا انکشاف،عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم سوہاوہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت اشتیاق عرف گڈوجہلم پولیس نے قتل کر کے پولیس مقابلہ بنا دیا جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے ڈکیت اشتیاق عرف گڈو کو تین روز قبل عوام کے سامنے گرفتار کیاگیا،جس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے چند روز قبل ڈی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم خوشخبری دیں گے،ذرائع کے مطابق ڈکیت اشتیاق عرف گڈو کو پولیس نے زندہ گرفتار کر کے تھوڑے فیصلے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کو پولیس مقابلہ بنا لیا،جبکہ عوامی حلقوں نے اسے جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا،یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے قبل طارق محمود بٹ عرف طارقی کو نوگراں کے قریب بیلے کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس پر قتل ہونے والے ڈکیت طارق محمود عرف طارقی کے ورثاء نے اس کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا،اور عدالت سے رجوع کیا جس پر جوڈیشنل انکوائری نے بھی ثابت ہو گیا کہ قتل ہونے والے ڈکیت طارق محمود عرف طارقی کو چند فٹ کے فیصلے پر گولیاں ماری گئیں آئے روز جہلم میں ہونے والے جعلی پولیس مقابلوں میں عوامی سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے عوامی وسماجی مذہبی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ جہلم میں ہونے والے ماروائے عدالت قتل پر فوری نوٹس لیا جائے اگر کوئی جرم میں ملوث ہے اس کیلئے معزز عدالتیں موجود ہیں اس طرح کے پولیس مقابلے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے،
The post جہلم پولیس کا ایک اور ماروائے عدالت قتل appeared first on جہلم جیو.