Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم یو سی گھرمالہ سے مسلم لیگ ن کا پینل تاریخی فتح حاصل کریگا،ضیا القمر گجر

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم یو سی گھرمالہ سے مسلم لیگ ن کا پینل تاریخی فتح حاصل کریگا، اور یو سی گھرمالہ کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے کر میاں نواز شریف کو اپنی محبت کااظہار کریں گے،امیدوار برائے وائس چیئرمین یو سی گھرمالہ چوہدری ضیا القمر گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی طرح یو سی گھرمالہ میں بھی مسلم لیگ ن کے پینل میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،ہمارا جینا مرنا علاقہ کے عوام کیلئے ہے اور سماجی خدمت ہمار ا خاندانی شیوہ ہے،ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی پہلی دفعہ میدان سیاست میں اترا ہوں وہ بھی ن لیگی راہنماؤں کے پرزور اصرار پر ،ہمارے خاندان کا کردار علاقہ کے عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے،مسلم لیگ ن کا ادنیٰ کارکن ہوں انشاء اللہ اس بار بھی یونین کونسل گھرمالہ سے مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور علاقہ کے مسائل کو حل کرنے میں تسکین محسوس کرتے ہیں ہماری سیاست ذاتی مفادات سے ہٹ کر ہے،

 

The post جہلم یو سی گھرمالہ سے مسلم لیگ ن کا پینل تاریخی فتح حاصل کریگا،ضیا القمر گجر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles