Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لیڈر آف دی ایئر ڈسٹرکٹ گورنر305این 2 لائن شفقت خاور چوہدری کا جہلم کا دورہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305این 2کے لیڈر آف دی ایئر گورنر لائن شفقت خاور چوہدری نے کیبنٹ سیکرٹری لائن عاشق علی باجوہ اور انٹرنیشنل کیبنٹ ٹریر لائن محمد کاشف کے ہمراہ جہلم کے لائنز کلبوں کے مختلف پراجیکٹ کا دورہ کیا جبکہ وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر محمد انور مرزا ڈی جی انڈوز لائن ارشد لال دین،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل سیٹھی اور ریجن کوارڈینیٹر جہلم لائن اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا،گورنر اور ان کی ٹیم نے جہلم سٹی لائنز کلب کے میگا میڈیکل آئی کیمپ کا دورہ کیا جہلم سٹی لائنز کلب نے اکرم شہید پارک میں میگا میڈیکل آئی کیمپ لگایا جس میں پانچ سو سے زائد مستحق مریضوں کو چیک کیا گیا تقریبا 60کے قریب آئی آپریشن منتخب ہوئے لائن ڈاکٹر خالد ڈار نے مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں،جبکہ تمام ہونے والے آپریشن کے اخراجات جہلم سٹی لائنز کلب خود برداشت کریگا،ڈسڑکٹ گورنر نے سٹی کلب کے اس پراجیکٹ کو انتہائی تعریف کی،مریضوں سے گل مل گئے اس کے بعد ڈسٹرکٹ گورنر جناب لائن شفقت خاور چوہدری نے برانچ تبلیغ سکول کا وزٹ کیا جہاں پر جہلم پارس لائنز کلب کا پراجیکٹ تھا جو چارٹر صدر لائن سید احتشام الحسن نے سکول میں ایک کلاس روم بنا کردینے کا کہا،بعدازاں ڈسٹرکٹ گورنر القاسم انسٹیٹیوٹ برائے ذہنی معذور بچگان میں تشریف لے گئے جہا ں پر انہیں انسٹیٹیوٹ کی خدمات کے بارے میں بتایا گیا،سٹی لائنز کلب اس سکول میں سلائی کراہی سیکھنے والی بچیوں کے لیے کیش کے علاوہ تین سلائی مشینوں کا عطیہ بھی دیا ،سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا جبکہ سکول کی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ گورنر اور ان کے ساتھ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اس کے بعد ڈسٹرکٹ گورنر کو سایہ ہوم آرفن چلڈرن ہوم کا وزٹ کیا اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا، ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت چوہدری ان کی مکمل ٹیم نے جہلم رائل لائنز کلب کے پرماننٹ پراجیکٹ رائل اولڈ ہوم نیو کالا آرائیں جہلم کا دورہ کیا جہاں پر کلب کے صدر لائن جاوید اسلام قریشی جناب اسلام قریشی زون چیئرپرسن ون لائن مظہر اکرام ،کلب سیکرٹری لائن اسحاق ڈار نے مہمانوں کا استقبال کیا اورکلب کے صدر لائن جاوید اسلام نے گورنر صاحب کو اس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ اولڈ ہوم میں صرف بزرگوں کو ہی نہیں رکھا جائیگا،بلکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو بھی اس اولڈ ہوم میں رکھا جائیگا،تاکہ بزرگ ان بچوں کے ساتھ اپنی اولاد کی کمی محسوس نہ کریں،لائن جاوید اسلام کے والد اسلام قریشی جو کہ اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ہیں نے ڈسٹرکٹ گورنر کو بتایا کہ یہ اولڈ ہوم ان کا خواب ہے جو وہ پورا کر رہے ہیں اس کی بلڈنگ کھڑی ہو گئی ہے اور جلد ہی اپنا کام شروع کر دیگا،انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے جاوید اسلام اس پراجیکٹ کو چلائیں گے اور یہ رائل لائنز کلب کا پرماننٹ پراجیکٹ ہوگا،جہلم کی سماجی سیاسی شخصیت عامر سلیم میر اور تبسم شاہین ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل واقعی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کام کررہا ہے،اس موقع پر تبسم شاہین ڈار ،عقیل احمد اور ہارون عزیز نے جہلم رائل لائنز کلب کے فلاحی کاموں کو دیکھتے ہوئے اس میں ممبر شپ حاصل کی ،ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری نے گفتگو رکرتے ہوئے کہا کہ میں جہلم کے لائنز کلب کا انتہائی مشکور ہوں جو کہ جذبہ خدمت خلق کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جہلم رائل لائنز کلب کا پراجیکٹ انتہائی قابل قدر ہے،اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جہلم سٹی لائنز کلب کا میڈیکل کیمپ بھی قابل دید تھا،ڈسٹرکٹ کے دوسروں کلبوں کو بھی انہیں مشعل راہ بناناچاہیے ، اور خدمت خلق کے اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے،بعد میں انہوں نے وائس ڈسٹرکٹ گورنر2لائن میجر (ر)محمد انور مرزا ، اور ڈسٹرکٹ گورنر انڈوز لائن ارشد لال دین،ریجن چیئرپرسن لائن شکیل سیٹھی،ریجن کوارڈینیٹر لائن اسحاق ڈار،اور اپنے تمام زون چیئرپرسنز کا جہلم ریجن میں کامیاب پراجیکٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے زون کوارڈینیٹر لائن عبدالغفور بٹ کی میڈیا کے حوالے سے خدمات کو سراہا،

 

The post لیڈر آف دی ایئر ڈسٹرکٹ گورنر305این 2 لائن شفقت خاور چوہدری کا جہلم کا دورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles