Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر وارڈ نمبر 8سے حاجی امتیاز خان بھولا اور مرزا راشد جرال میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز )جہلم شہر بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 8سے پی ٹی آئی کے کونسلر حاجی امتیازخان بھولا اورمسلم لیگ ن کے مرزا راشد میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا،یاد رہے کہ جہلم شہر کی بزرگ صحافی، سیاسی ،سماجی شخصیت حاجی امتیاز خان بھولا طویل عرصہ کے بعد دوبارہ میدان سیاست میں اترے ہیں اس سے قبل جب راجہ محمد افضل خان بلدیہ جہلم کے چیئرمین کے لیے الیکشن میں حصہ لیتے تھے تو ان کے مد مقابل حاجی امتیاز خان بھولا اور چوہدری بشیر احمد چیلیانوالہ کا گروپ ہوتا تھا اور ہر وارڈ میں سخت مقابلہ ہوتا تھا حاجی امتیاز بھولا ایک طویل عرصہ کے بعد اب دوبارہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم ے بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 8سے حصہ لے رہے ہیں مرزا راشد جرال نے اس سے قبل تین بار اس وارڈ سے کونسلر کے الیکشن میں حصہ لیا مگر تینوں بار ناکام رہے اور دوسری طرف حاجی امتیاز خان بھولا اس وارڈ سے طویل عرصہ پہلے کونسلر کا الیکشن جیتے تھے اس وقت ان کے مد مقابل سات امیدوار تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا سابق سینیٹر راجہ محمد افضل خان کی حمایت حاجی امتیاز خان بھولا کو حاصل ہے،اور وہ ان کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، وارڈ نمبر 8سے حاجی امتیاز خان بھولا اور مرزا راشد جرال کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا ۔

 

The post جہلم شہر وارڈ نمبر 8سے حاجی امتیاز خان بھولا اور مرزا راشد جرال میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images