Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یو سی گھرمالہ و یو سی مونن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کرونگا،چوہدری افتخار کنتریلہ

$
0
0
جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)یو سی گھرمالہ اور یو سی مونن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کروں گا،کیونکہ مسلم لیگ ن نے ہمارے علاقہ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،یو سی مونن کے معروف گاؤں کنتریلہ کی نوجوان سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری افتخار احمد کنتریلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جذباتی تقریریں کرنے والے اپنی کارکردگی دیکھیں مہر فیاض کی ہمارے گاؤں کیلئے منظور گرانٹ جادہ میں ایک گلی پر لگا دی گئی،میری پی ٹی آئی کی حمایت صرف ہمارے گاؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی وجہ سے ہے کیونکہ ہم بھی اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے ایسے عوامی نمائندے سامنے لانا چاہتے ہیں جو ہمارے مسائل کو حل کریں،لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یو سی گھرمالہ سے پی ٹی آئی کے پینل کے امیدوابرائے چیئرمین چوہدری محمد زمان میٹ لنگر پور اور امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری جہانگیر حسین نکو کے علاوہ یوسی مونن سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری بوٹاچتن جبکہ امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری شعیب اصغر کنتریلہ کی بھر پور حمایت کروں گا،اور ان کی ہر طرح کی جانی و مالی مدد کیلئے تیار ہوں اس سے قبل دوران الیکشن ہم سے جھوٹے وعدے کیے گئے جو آج تک وفا نہیں ہوئے لہذا اب مزید ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا لہذا میں نے اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

 

The post یو سی گھرمالہ و یو سی مونن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کرونگا،چوہدری افتخار کنتریلہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles