پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر کھیوڑہ کی 19 نشتوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔بلدیہ کھیوڑہ کی 19 نشتوں کے لیے 82 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے31 تحریک انصاف کے 21 اور 30 آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کا حال بہت ہی پتلا ہے پہلی مرتبہ پی پی پی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔اس طرح پی پی پی کھیوڑہ میں انتخابی دنگل سے باہر ہو گئی ہے۔سب ڈویثزن پنڈدادنخان کے بڑے شہروں اور قصبوں کی طرح چھوٹے دیہاتوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بھی مسلم لیگ ن کے مد مقابل آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کے جن امیدواروں کو ٹکٹ نہ ملا ہے اور اگر انھوں نے اپنی جماعت کے خلاف بغاوت کر دی تو پھر بعض مقامات مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور یہی حال پی ٹی آئی کا بھی ہے جو کہ کئی دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور سیاسی پنڈ وں کے تجزیے کے مطابق پی ٹی آئی ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ کھیوڑہ ،پنڈدادنخان میں اپنے سیاسی حریفوں کو شکست دے سکے۔تحصیل پنڈدادنخان میں مسلم لیگ ن کے جیتنے کے واضع امکان ہیں
The post کھیوڑہ کی 19 نشتوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل appeared first on جہلم جیو.