پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)پنڈدادنخان کے نواحی علاقے پھپھرہ میں چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ڈکیتیوں اور چوریوں کے بعد اغوا کی وارداتیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔جس سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔گذشتہ روز چھٹی کلاس کے طالب علم بارہ سالہ بلال ظہور ولد ظہور احمد ساکن غریب وال کو سکول جاتے ہوئے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کیا موٹر سائیکل نمبر JMK-5072 پر سوار دو نقاب پوش اغوا کاروں نے سکول جاتے ہوئے بچے کو زبردستی اٹھا لیا اور موقع سے فرار ہو گئے سدھوال گاؤں کے قریب ان کا موٹر سائیکل خراب ہو گیا تو وہ بچے کو پھینک کر فرار ہو گئے۔اغوا ہونے والے بچے نے بتایا کہ انھوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دئیے تھے۔ اور موٹر سائیکل بند ہونے پر وہ اس کو پھینک کر فرار ہو گئے جہاں کھتیوں میں کام کرنے والے دلاور نامی شخص نے اس کو واپس گاؤں پہنچایا۔اغوا ہونے والے بچے کے لواحقین نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔عوامی سما جی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلے پنجاب سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
The post پنڈدادنخان کے نواحی علاقے پھپھرہ میں چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی appeared first on جہلم جیو.