Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جلوس چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام 25صفر جعفریہ امام بارگاہ مجلس عزا منعقد ہوگی

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)جلوس چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام 25صفر بروز منگل دن دو بجے جعفریہ امام بارگاہ مجلس عزا منعقد ہوگی،مجلس کا آغاز خطیب مولانا جعفریہ امام بارگاہ مولانا فضل حسین نقوی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوگا،اس کے بعد ذاکر اہلبیت علی عمران آف لاہور ذکر آل محمد بیان فرمائیں گے،مجلس کے اختتام پر سیاہ علم و شعبیہ ذوالجناح کے ساتھ جلو س برآمد ہوگا،مرکزی ماتمی تنظیم یا قائم آل محمد نوحہ خوانی کرے گی،اس کے علاوہ مقامی و غیر مقامی تنظیمیں بھی شرکت کریں گئی جبکہ سیکیورٹی کے فرائض مختار فورس ادا کریگی، اسی دوران بشیر حسین روہتاسی کے گھر سے بھی جلوس جعفریہ امام بارگاہ شامل ہوگا،پھر یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں تھانہ سول لائن سے گزر کر شاندار چوک سے ہوکر امام بارگاہ بیٹھک شیخ مراد بخش پہنچے گا اسی دوران چٹائی بازار سے ایک جلوس شعبیہ علم غازی عباس علمدار اور شعبیہ روضہ امام حسین علیہ اسلام کے ساتھ (بیٹھک شیخ مراد بخش)آئے گا،بیٹھک شیخ مراد سے شبعیہ ذوالجناح برآمد ہوگئی،پھر یہ جلوس واپس شاندار چوک سے گزر کر مین بازار سے ہوتا ہوا چوک اہلحدیث سے گزر کر ٹویہ محلہ سے ہوتا ہو ا رات گئے بیٹھک شیخ مراد بخش پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائیگا،جلوس کے اختتام پر لنگر حسینی تقسیم کیا جائیگا،اس جلوس کی قیادت سید باقر نقوی ایڈووکیٹ کریں گے،

 

The post جلوس چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام 25صفر جعفریہ امام بارگاہ مجلس عزا منعقد ہوگی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles