Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنز کلب کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی ماہانہ تیسری میٹنگ

$
0
0
جہلم(الیاس صادق وٹو)جہلم رائل لائنز کلب کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی ماہانہ تیسری میٹنگ جس میں آنے والے پراجیکٹ شجر کاری مہم کے بارے میں رائے لی گئی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس گورنر 305این 2لائن میجر محمدا نور مرزا،صدر لائن جاوید اسلام قریشی،ریجن کوارڈینیٹر لائن اسحاق ڈار،ڈسٹرکٹ چیئرپرسن بلڈ لائن یاسر حسین،ممبر شپ چیئرپرسن لائن عبدالغفور بٹ،ٹریر لائن وقار حسین،بورڈ آف ڈائریکٹر لائن حسن بٹ،لائن نوید طالب پراجیکٹ ڈائریکٹر شجر کاری مہم،لائن وقار بٹ،لائن غلام رسول،لائن خرم نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیاکہ ضلع کو دھواں اور گرد سے عوام کو بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے،تاکہ دھواں سے اٹھنے والے زہریلے زرات ،اثرات سے بچایا جا سکے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر مکمل کرنا ہے اور عوام کو آگاہی مہیا کرنے کیلئے شعبہ نشرواشاعت اپنا اہم کردار ادا کرے گا تاکہ لوگوں میں شجر کاری مہم کا جذبہ بیدار کیا جا سکے،جس پر بورڈٖ آف ڈائریکٹر نے اتفاق کیا اور اس شجر کاری مہم پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع جہلم میں ایک ریکارڈ قائم کرناہے،یہ شجر کاری مہم قلعہ روہتاس میں منعقد ہو گئی،

 

The post جہلم رائل لائنز کلب کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی ماہانہ تیسری میٹنگ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles