جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال سابق ایم پی اے کی زیر قیادت اور پی پی پی آزاد کشمیر ضلع جہلم حلقہ ایل اے 6کا قافلہ زیر قیادت چوہدری علی اصغر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر گاڑیوں کے قافلہ میں روانہ ہوا،جس میں پارٹی ورکر اور عہدیداران نے بھر پور حصہ لیا،اس موقع پر چوہدری علی اصغر نے کہا کہ صوبائی قیادت کوئی بھی میٹنگ یا جلسہ رکھنے کی صورت میں ضلعی قیادت کو ایک ہفتہ قبل اطلاع دے،تاکہ ضلعی عہدیداران اپنے زیادہ سے زیادہ ورکرز کو شیڈول بنا کر ساتھ لے جا سکیں،اور اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے پارٹی افکار کو لے کر آگے چل سکے،انہوں ے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جس جوش و جذبے کے ساتھ آزاد کشمیر اور پاکستان میں موجود مہاجرین جموں و کشمیر اور متاثرین منگلا کی جس بہتر انداز میں خدمت جاری رکھے ہوئے ہے وہ اپنے عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو کے گولڈن نعرہ روٹی کپڑا اور مکان کی ترجمانی کررہے ہیں،پنجاب میں پی پی پی کی مقبولیت سے بہت سی پارٹیاں خائف ہیں کہ پنجاب میں جیالے ہر وقت تیار رہتے ہیں وہ وقت دور نہیں کہ جب پنجاب بھر کے اضلاع کے ناموں کے ساتھ منی لاڑکانہ لگ جائیگا،مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری علی اصغر نے مزید کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کو اس وقت سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار حسین نے ہر اس کام پر سوموٹو ایکشن لیا جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان تھا،آج بھی اگر حکومت اپنی عوام سے مخلص ہے تو اسے سیاسی مخالفین کو زیر عتاب لانے کی بجائے ملکی تعمیر و ترقی پر دھیان دینا چاہیے،
The post بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ لاہور میں ضلعی صدر جہلم تسنیم ناصر اقبال اور ضلعی صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری علی اصغر کی ورکرز کے ساتھ شرکت appeared first on جہلم جیو.