Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع منڈی بہاوالدین میں فری تعلیم کے لئے اخوت یونیورسٹی کا قیام کچھ عرصہ تک شروع کر دیں گے

$
0
0

ملک وال (نامہ نگار )40 ارب روپے کی خطیر رقم سے ادارہ اخوت ملک بھر کے بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے قرضہ حسنہ دے رہا ہے ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ نے اخوت کی طرف سے بے روزگار افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ادارہ اخوت کے تحت ضلع منڈی بہاوالدین میں فری تعلیم کے لئے اخوت یونیورسٹی کا قیام اگلے کچھ عرصہ تک شروع کر دیں گے جس میں مخیر حضرات تعاون کریں ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ پچھلے سال ادارہ سے بلا سود قرضہ حاصل کرنے والے افراد نے ادارے کو 10کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے کیونکہ یہ افراد قرضہ حاصل کر کے کاروبار کرتے ہیں اور پھر خود دینے کے قابل ہو جاتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی منڈی بہاوالدین میں اخوت یونیورسٹی کے قیام میں بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح بتایا گیا ہے کہ اخوت نے ملک گیر دفاتر قائم کرنے کے بعد اب کینیا میں بھی قرضہ حسنہ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو لائق تحسین ہے اس موقع پر صاحبزادہ پیر شبیہ الحسن شاہ، پروفیسر ڈاکٹرعبدالروف ،ایس ڈی پی او راجہ فخر بشیر ،ظفر اقبال چوہدری ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ بعد ازاں 224 بے روزگار افراد میں 50 لاکھ روپے قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کئے گئے۔

The post ضلع منڈی بہاوالدین میں فری تعلیم کے لئے اخوت یونیورسٹی کا قیام کچھ عرصہ تک شروع کر دیں گے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles