دینہ( جرار حسین میر سے)جشن نو روز شیخو پورہ میں عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جشن نو روز شیخو پورہ میں حقیدت احترام کے ساتھ منایا گیاڈالیاں بسلسہ جشن نوروز مختلف علاقوں سے آنا شروع ہوئی۔پہلی ڈالی منارہ سے ملک صفیر اور ملک صغیر اور جرا ر حسین میر کی قیادت میں اور سلطان پور سے راجہ عباد اورراجہ گڈو کی نگرانی میں سنا ٹھا سے چوہدری ناصر جٹ اور چوہدری نذر جٹ کی قیادت میں بنگلا آسد آبادپہنچی اور تمام نظر و نیاز قبلہ آغا لال بادشاہ جی اور قبلہ آغا شیر بادشاہ کی خدمت میں پیش کی گئی ۔جشن نوروز داخلہ 3 بج کر 28 منٹ اور 35سیکنڈپر ہوا۔اور اس کے بعد تمام مومنین میں کیک اور لنگر حسینی تقسیم کیا گیا اس دن کو مومنین مولا علی علیہ سلام کی تاج پوشی کی خوشی میں مناتے ہیں اور اہل بیت علیہ سلام سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
The post جشن نو روز شیخو پورہ میں عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا appeared first on JhelumGeo.com.