پنڈدادنخان(سکندر گوندل+ حاجی ریاض احمد سے)تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سلطان مسعود خان المعروف سودے خان جنکا گزشتہ دنوں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہو گیا تھا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے آج انکی رہائشگاہ پننوال میں رسم قل ادا کی گئی ۔اس موقع پرپیر محمد نواز شاہ کرمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ سلطان مسعود انتہائی شریف النفس انسان اور غریب پرور شخصیت تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف سیاسی شخصیت ہی نہیں بلکہ سماجی طور پر یتیموں غریبوں اور بیوگان کی مدد کے ساتھ ساتھ بے سہارا بچیوں کی پوشیدہ مدد بھی کرتے تھے۔انہوں نے انکے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کروائی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواہررحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔رسم قل کی دعا میں ضلع بھر سے سیاسی شخصیات راجہ افضل خان سابق سینیٹر،راجہ مطلوب مہدی،چوہدری عابد جوتانہ،راجہ وحید،راجہ قاسم،راجہ خاور،الحاج ریاض احمد،میجر ظفرللہ،راجہ امانت علی،راجہ مظہر علی،راجہ فاروق نیشنل بنک للِہ،راجہ ریاست( سابقہ کنٹرولر پنڈی بورڈ) کے علاوہ ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے تحصیل بھر کے علمائے کرام، سماجی تننطیموں کے عہدہ داران ، تاجر تنظیموں کے نمائندگان سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔
The post سماجی شخصیت راجہ سلطان مسعود خان اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے appeared first on JhelumGeo.com.