ملکوال(نامہ نگار)تعلیم پر حکومت پنجاب کی انقلابی پالیسیوں سے معیار تعلیم میں واضع فرق نظر آیا وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ٹاٹ والے سکولوں میں بھی غریب طلباء جدید سہولیات سے لیس ہو کر اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں شفقت محمود گوندل ایم پی اے نے طاہر پبلک سکول ہریا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں حکومت معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر بھی تعلیم میں ایک ستون کی مانند ہے،آج ہریا میں ایک چھوٹے سے سکول کی تقریب میں بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر دعویٰ کرسکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہ بچے ہمارا کل کا پاکستان ہیں۔ اس موقع پر بچوں نے خوبصورت ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کر کے اپنے وطن سے محبت کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ساتھ ننھے منھے طلباء نے شہدائے چئیرنگ کراس کو اپنے انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا اوردہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف اپنا خاکہ پیش کر کے مٹھی بھر شر پسند عناصر کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ڈرنے والے نہیں بلکہ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ پاکستان کا ہر ایک طالبعلم دہشت گردوں کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے اس موقع پر سینکڑوں طلباء کے والدین سمیت اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کے۔
The post تعلیم پر حکومت پنجاب کی انقلابی پالیسیوں سے معیار تعلیم میں واضع فرق نظر آیا ،ظفر عباس انجم appeared first on JhelumGeo.com.