ملک وال(نامہ نگار) موضع کرتو وال میں ہفتہ کے روز ہونے والے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ، آٹھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کیمطابق ہفتہ کی شام کرتو وال میں ملزم نصر اقبال نے پرانی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں صفدر اقبال ہلاک جبکہ محمد یار اور زبیر احمد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس تھانہ ملک وال نے مقتول کے بھائی محمد نواز گوندل کی درخواست پر چھ نامزد جبکہ دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ملزمان میں نصر اقبال ، نذر محمد، محمد نذیر ، تصور اقبال ، قیصر عباس، علی محمد اور دو کس نامعلوم شامل ہیں۔ چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد پولیس تا حال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی مقتول کے بھائی اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کریمینل ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں اور علاقہ کے لیے خطرہ کی علامت بن چکے ہیں ناجائز اسلحہ سمیت دن دیہاڑے دندناتے پھرتے ہیں جن کو کوئی پوچھتا تک نہیں ملزمان نے سابقہ معمولی رنجش کی بناء پر باہم صلاح مشورہ کر کے ہمارے گھر پر حملہ کیا مقتول کے بھائی محمد اعظم نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین عمر سلامت سے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ملک وال نعیم اقبال نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیں گے۔ ۔۔
The post موضع کرتو وال میں ہفتہ کے روز ہونے والے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ، آٹھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج appeared first on JhelumGeo.com.