Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کو سیاسی اُکھاڑہ نہ بنا یا جا ئے،چوہدری اختر آرائیں

$
0
0

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادنخان کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالوحید ،صدر انجمن رفاعہ عامہ پنڈ دادنخان خواجہ ساجد سلیم ساجی ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی پنڈ دادنخان خواجہ محمد امجد اور تحصیل سنوارو تحریک کے صدر چوہدری اختر آرائیں نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کو سیاسی اُکھاڑہ نہ بنا یا جا ئے ہسپتا ل سے دھڑے بندی کا خا تمہ بہت ضروری ہے یہا ں مستقل طور پر کسی ایماندار ایم ایس کوتعینات کیا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطا بق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف گروپ بندی کے باعث ہسپتال کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں پرائیویٹ ہسپتال چلانے والے اور ڈیوٹی ٹائم پر دو کانیں چلانے والے ریٹائرمنٹ لیکر احتجاج کا حصہ بنیں اور پھر احتجاجی بیان بازی کریں وگرنہ اپنے کام سے کام رکھیں غریب اور دکھی لوگوں کی خدمت کریں ایم ایس ڈاکٹر شاہد بیگ کی یہاں سے ٹرانسفر کوسیاسی ایشو نہ بنایا جائے یہ انتظامی معاملہ ہے تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کا ڈاکٹر شاہد بیگ سے کوئی تعلق نہیں یہ پہلے کے منظور شدہ منصوبہ جات ہیں جو ڈاکٹر ز احتجاج کر رہے ہیں وہ اپنی من مرضی کر کے اپنے ذاتی کلینک چلاتے تھے سابق ایم ایس کی موجودگی میں ہسپتال مسائل کا گڑھ بنا ہوا تھا مریضوں کے لئے پینے کا پانی تک میسر نہ تھا سوئی گیس منقطع تھی حادثات کی صورت میں عارضی طور پر زخمیوں کی ٹانگیں جوڑنے کے لئے لکڑی کی پھٹیاں تک موجود نہ تھیں ہمیں ایسے ایم ایس کی ضرورت ہے جو عوام کو سہولیات باہم پہنچا سکے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران پنڈ دادنخان کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالوحید ،صدر انجمن رفاعہ عامہ پنڈ دادنخان خواجہ ساجد سلیم ساجی ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی پنڈ دادنخان خواجہ محمد امجد اور تحصیل سنوارو تحریک کے صدر چوہدری اختر آرائیں نے کیا ۔

The post تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کو سیاسی اُکھاڑہ نہ بنا یا جا ئے،چوہدری اختر آرائیں appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles