کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)گھر بیٹھے گیس میٹروں کی ریڈنگ کے کمالات،گزشتہ ماہ عوام گیس کے لو پریشر اور بندش کا رونا روتی رہی ،جبکہ بل چار گنا زیادہ بنا کر تھما دےئے گئے،عوام سراپااحتجاج ناجائزاوور بلنگ کی تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر کی عوام اس وقت سے محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب سے سوئی گیس کے بل موصول ہوئے ہیں مقامی دفاتر شکایات سننے سے قاصر ہیں لوگوں کا کہنا ہے موسم سرما کے گزشتہ ماہ مسلسل گیس کی بندش اور لو پریشر کا سامنا رہاہے جبکہ اس کے برعکس بلاستعمال شدہ یونٹس سے ہٹ کر کئی کئی گنا زائد بنائے گئے ہیں جو غریب عوام پر ظلم ہے جب میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر بل تکے پر بناتے ہیں تو اس قسم کے بلنڈر ہوتے ہیں اب بل جمع کروانے کی آخری تاریخیں ہیں اور عوام بل جمع کروانے پر مجبور ہیں تاہم ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ اوور بلنگ کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ آئندہ ایسا ناہوسکے ۔
The post گھر بیٹھے گیس میٹروں کی ریڈنگ کے کمالات، appeared first on JhelumGeo.com.