Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اللہ تعالی نے قرآن کریم کی ہر آیت میں دنیا و آخر ت کے سارے مسائل کا جواب دے دیا ہے،مولانا امیر محمدا کرم اعوان

$
0
0

قرآن مجید کی گزشتہ بارہ سال سے جاری بیانیہ تفسیر کو آج پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم کی ہر آیت میں دنیا و آخر ت کے سارے مسائل کا جواب دے دیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے لوگ اس سے کس طرح مستفید ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور قرآن جو کچھ بیان فرماتا ہے یہ اس لیے ہے کہ ایک آئینہ ہمارے سامنے آ جائے ہم اس میں اپنے آپ کو تلاش کر سکیں کہ میں کہاں ہوں لیکن آج ہماری مصیبت یہ ہے کہ ہم دوسروں کو تلاش کرتے رہتے ہیں کہ وہ کتنا نیک ہے حالانکہ قرآن مجید ہمیں یہ فکر دیتا ہے کہ دلوں کے اندر وہ تحریک بپاہو جو اللہ اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا ہوجائے ۔اس تفسیر مبارکہ کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے فرمایا کہ بیشک قرآن کریم میں تمام مخلوق کے مسائل کا حل موجو د ہے لیکن ہر زمانے کے لوگ اپنے اپنے حالات کے مطابق استفادہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ انہیں یہ خواہش تھی کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انہیں جو قرآن فہمی عطا ہوئی ہے اور اپنے استا ذ المکرم مولانا اللہ یار خاں کی خصوصی توجہ سے جو علوم حاصل ہوئے ہیں انہیں اللہ تعالی کی مخلوق تک پہنچا کر اپنا فریضہ ادا کریں۔سورہ فلق و سورہ والناس تعلیم آمت کے لیے ہیں اس سے جادو ،نظر بد اور دیگر آفات و بلیات سے محفو ظ رہا جا سکتا ہے ۔اور یہ ایسا مجرب نسخہ ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی اور دم اور تعویز کی ضرورت نہیں رہتی ۔
اکرم التفاسیر اپنی نوعیت کی واحد تفسیر ہے جو ملکی و غیر ملکی موجودہ حالات حاضرہ اور جملہ معاشی و سماجی مسائل کے پہلوؤ ں کو قرآن کریم کی آسان اور عام فہم معنوں میں بیان کرتی ہے اس سے پہلے آپکی لکھی ہوئی تفسیر اسرارالتنزیل جو کہ چھ جلدوں پر مشتمل ہے بطور مفسر قرآن آپکی پہچان ہے ۔لیکن اکرم التفاسیر کی صورت میں آپ نے جس طرح قرآنی فکر کو اجاگر کیا ہے آپ کا تعارف بطور مفکر قرآن حاوی نظر آتا ہے ۔
اس مبارک موقع پر صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان ناظم اعلی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے آئندہ تین سال کی تقرریا ں کرنے والے ذمہ داران سے حلف لیا ۔اور اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم معاشرے کی مثبت تعمیر میں پچھلی نصف صدی سے اپنا کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔آئندہ بھی ان شاء اللہ ہمیں مل کر یہ عہد کرنا ہے کہ بحیثیت مجموعی وطن عزیز میں بد امنی ،افراتفری اور بے سکونی کے ماحول میں ایسے لوگ تیار کیے جائیں جو معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے میں عملی کردار ادا کریں۔
انہوں مزیدکہا کہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان وہ شخصیت ہیں جو امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں اور ایسی ہستیاں زمانوں بعد پیدا ہوتی ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور انکی لکھی ہوئی تفاسیر اور کتب سے خود بھی استفادہ حاصل کرنا چاہیے اور اسے دوسروں تک پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اکرم التفاسیر فی زمانہ حالات و واقعات اور علوم جدیدہ کا احاطہ کرتا ہوئے علم لدنی کی ایسی روشن مثال ہے کہ جس میں نے نہ صرف علوم مصطفوی کی ضیاء نظر آتی ہے بلکہ برکات نبوی ﷺ سے قلوب کو تحریک بخشتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔
آخر میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کرے یہ فکر قرآنی جب قاری تک پہنچے تو اس کے دل میں ایک تحریک بپا کردے اور اسے اللہ اور محمد الرسول اللہ ﷺ کے طریقے پر باقی زندگی گزارنے کی توفیق عطا ہو جائے ۔اور اللہ اس وطن عزیز کو امن سلامتی اور دین اسلام کے فروغ کا مرکز بنائے اور ملک میں عدل و انصاف مہیا کرنے والی حکومت قائم ہو۔
یاد رہے کہ اس بابرکت محفل میں صاحب مجازین ،امراء سلسلہ عالیہ ،صدور الاخوان اور ملک کے طول و عرض سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

The post اللہ تعالی نے قرآن کریم کی ہر آیت میں دنیا و آخر ت کے سارے مسائل کا جواب دے دیا ہے،مولانا امیر محمدا کرم اعوان appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles