ملکوال(نامہ نگار)غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں ، فلاحی کاموں کے لئے ہر وقت حاضر ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین غلام حسین بوسال نے دی رائزنگ جنریشن سکول کرتار پورکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تحت علاقہ میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے سکولوں سے غریب لوگوں کی بچیوں کو اپنے گھر کے قریب تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں جس سے جہالت کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا،غلام حسین بوسال نے کہا کہ مفت تعلیم فراہم کرنے والے اس سکول کافرنیچر میں اپنی جیب سے مہیا کروں گا انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں اس وقت کروڑوں روپے کے فنڈز سے صاف پینے کے پانی اور سیوریج کے منصوبوں کے ساتھ روڈز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے اور انشاء اللہ ضلعی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اپنی تمام توانائیاں استعمال کرتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اس موقع پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قلیل عرصہ میں دی رائزنگ سکول مونہ ڈپو ، بگا ، چوٹ دھیراں میں قائم کرنے کے بعد آ ج کرتار پور میں بھی دی رائزنگ جنریشن سکول کا افتتاح کر دیا ہے ، ان سکولز میں زیر تعلیم بچیوں کو دو سال کے عرصہ میں میٹرک کے علاوہ دستکاری ، کو کنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ادارہ اخوت کے اشتراک سے بے روزگار افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے قرضہ حسنہ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور غریب لوگوں کو مفت صحت کی فراہمی کے لئے محمد نذیر میموریل ویلفیئر ہسپتال ملکوال میں کوشاں ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں، تقریب میں ظفر اقبال تارڑ ، عمران تارڑ ، بیرسٹر اختر گوندل ، حافظ عمران ، ماسٹر حامد گوندل ، سکندر گوندل ،جاوید ماجرہ ،میجر ظفرگوندل، ایڈووکیٹ ارشد،طاہر عزیز گجر سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،قبل ازیں ضلعی چیئرمین غلام حسین بوسال اور ناصر عباس تارڑ نے دی رائزنگ جنریشن سکول کرتار پور کا افتتا ح بھی کیا۔
The post غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں،غلام حسین بوسال appeared first on JhelumGeo.com.