جہلم(افتخار کاظمی)رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالغفور بٹ منعقد ہوا جس میں گزشتہ دنوں روزنامہ جذبہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ ماجدہ جو رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں تھیں جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں سرائے عالمگیر کھبمی میں ادا کر دی گئی ،اس اجلاس میں سینئر صحافی سید جاوید رضوی،محمداشتیاق پال،سید افتخار کاظمی،محمدوقاراحمدجنجوعہ،مرزا جویراقبال،محمدافضل بٹ ودیگر موجودتھے۔اس موقع پر عبدالغفور بٹ و دیگر نے ڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ڈاکٹر محمد خلیل اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ہم اس دکھ کے لمحوں میں ڈاکٹر محمد خلیل کے ساتھ ہیں۔
جہلم(مرزاجویراقبال )ڈاکٹر خلیل احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت النعیم میں جگہ دیں ان خیالات کااظہار سینئر جرنلسٹ سید جاوید رضوی نے رائل میڈیا ہاؤس میں تعزیتی ریفرنس میں دوران خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ والدہ محترمہ کسی بھی انسان کیلئے دنیا میں جنت کا نمونہ اور اولاد کیلئے رحمت کا شجر سایہ صدا بہار ہو تی ہیں جس سے اولاد زندگی کے نشیب و فراز سے گھبر ا کر سایہ مادری میں پناہ لیتے ہیں لیکن ماں اپنی شفقت اور محبت کی وجہ سے کسی کو انکار نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ ماں کی عظمت ہر دور میں سلامت رہی اور اس کی وفات کے بعد بھی اس کیلئے اس کی اولاد اور عزیز و اقاب برابر ثواب پہنچاتے ہیں ہم سب کی دعائیں مرحومہ کیلئے وقف ہیں اور اللہ کریم ان دعاؤں کے صدقے میں ان کی تمام منزلیں آسان فرمائے اس تعزیتی اجلاس میں دیگر شرکت کرنے والوں میں سینئر صحافی عبدالغفور بٹ سابق نائب صدر پریس کلب جہلم،محمدافضل بٹ،انیس الرحمن بٹ اور دیگر نے شرکت کی اس اجلاس کے اختتام پر مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور مرحومہ کے درجات میں بلندی کی بھی دعا کی گئی۔
جہلم(سید جاوید رضوی)ڈاکٹر خلیل احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے اللہ کریم ان کو جنت النعیم میں جگہ دیں ڈاکٹر محمد اسد مرزا صدر المرکز نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر خلیل احمد کے صحافتی خدمات کے معترف ہیں کہ انہوں نے صحافتی پودا جہلم میں لگا کر صحافت کے شجر سایہ دار کو پروان چڑھایا ،ان کی ان خدمات کی وجہ سے جہلم کی علاقائی خبریں سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک مستفید ہو رہے ہیں آخر میں انہو ں نے ڈاکٹر خلیل احمد کی والدہ محترمہ کیلئے ایک اجتماعی دعا کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ و مغفورہ کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت النعیم میں جگہ عطا فرمائے۔
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)مقا می روزنامہ کے ایڈیٹر سینئر صحا فی ڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ ما جدہ وفات پا گئی ان کی والدہ اور سینئر صحا فی راجہ محمد طفیل آف اٹک کے نو جوان بیٹے کی نا گہانی وفات پر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سا بق صدر یو سف نا ز، سا بق صدریو نس شہباز ، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر عوان ،پریس کلب نا ئب صدر نو ر چغتا ئی ،الیکٹرانک میڈیا جنر ل سیکرٹر ی خواجہ شفقت ،ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس کے رابطہ سیکرٹری ملک فا روق اعظم ، ایڈیشنل سکر ٹری امیر حا مد، سا بق صدور پریس کلب آصف کھو کھر،با صر کھو کھر، ایکشن کمیٹی وائس چیئر مین چو ہدری عبداللہ عاصم، مرزا آصف حیا ت، شکیل شراز ایڈووکیٹ،سلیما ن شہباز ،میا ں اطہر عمران، چو ہدری طا ہر ارشاد، چو ہدری اعجاز ،وسیم وصی،عدنان یو نس ،عابد قر یشی ،ناصر علوی ،راجہ ندیم ،وسیم عباس ،طا رق پراچہ،خواجہ نصیر اور صحا فیو ں کی کثیر تعداد نے سینئر صحا فی ڈاکٹر محمد خلیل سے ان کی والدہ اور سینئر صحا فی راجہ محمد طفیل آف اٹک کے نو جوان بیٹے کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیا اور مرحو مہ اور مرحو م نو جوان کے لیے مغفرت اور ان کے خا ندانو ں کے لیے صبروجمیل کی دعا بھی کی ۔
The post روزنامہ جذبہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا appeared first on JhelumGeo.com.