جہلم(محمداشتیاق پال)بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور سکولوں کی عمارتوں کی حالت زار کو بہتر بنانا ماں اور بچے کی صحت کیلئے مسلم چیرٹیUK 17 ممالک میں کام کر رہی ہے جسکا بنیادی مقصدایسے سکولوں کی پرورز کرنا اور انہیں گود لینے کے مترادف ہے اسکی عمارتوں کو معیاری اور پر سکون ماحول فراہم کرنے میں میرا تعاون ہمیشہ مسلم چیرٹی کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہارسماجی کارکن و ڈونرالیاس حسین بٹ نے مسلم چیرٹیکے تعاون اور تنظیم خیر الناس جہلم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل سکول بوکن میں عمارت کی تعمیر اور سکول کے حوالہ کرنے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا اس موقعہ پر مسلم چیرٹی کی نمائندگی میجر (ر) زبیر شاہ پروگرام ڈائریکٹر پاکستان، غزالہ انور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)سکول ہیڈ مسٹریس نورختر، ثوبیہ سلیم جی ای ایسپوڑیلہ، شاویز مظفرصدر تنظیم خیر الناس جہلم ،چوہدری محمداقبال ،پروجیکٹ آفیسر نے خطاب کیا متین سعید بٹ نائب صدر نے مہمان خصوصی الیاس حسین بٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی چوہدری محمد اقبال پروجیکٹ آفیسر اور غزالہ انور ڈی ای او زنانہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا ،زبیر شاہ پروگرام ڈائریکٹر پاکستان مسلم چیریٹی نے بتایا کہ ہمارا ادارہ دنیا بھر کے 17ممالک میں تعلیم،صحت پر کام کررہا ہے پاکستان میں چار سے زائد سکول تعمیر کر کے محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیتے ہیں مزید 18سکولوں پر کام جاری ہے ،اس کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انکوبیٹر و دیگر سامان فراہم کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے متاثرین زلزلہ میں نئے گھر بنا کر متاثرین کے حوالہ کیے آخر میں چوہدری محمداقبال پروجیکٹ آفیسر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
The post ہمارا ادارہ دنیا بھر کے 17ممالک میں تعلیم،صحت پر کام کررہا ہے،زبیر شاہ appeared first on JhelumGeo.com.