جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ معاشرتی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے اظہار کے لیے یوم یکجہتی کشمیر جہلم اور میر پور میں بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ پانچ فروری کو اکرم شہید پارک میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے سائے میں بسنے والے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جا ئے گی اس زمن میں مشین محلہ نمبر 3سے 11:00بجے ریلے نکالی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی ہاتھوں کی زنجیر جہلم نئے پل پر بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اور قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر ہماری شہ رگ ہے ۔
The post یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جہلم میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر جہلم نئے پل پر بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر appeared first on JhelumGeo.com.