جہلم(عبدالغفور بٹ)ریسکیو محافظ رضا کاروں نے ریسکیو 1122 جہلم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا آغاز کر دیا۔ریسکیو محافظ رضا کاروں نے ریسکیو 1122 جہلم کے ساتھ مل کر کام کا آغاز کر دیاہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے بتایا کہ یکم فروری سے 50 تربیت یافتہ ریسکیو محا فظ رضا کار ریسکیو 1122 جہلم کے اہلکاروں کے ساتھ رضا کارانہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں پر مشتمل ریسکیو محافظ کی رجسٹریشن اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریسکیو محافظ پروگرام کا آغاز حکومتِ پنجاب اور پنجاب ایمرجنسی سروس کا تاریخی فیصلہ ہے جس سے ہر شہری ریسکیو محافظ بن کر ایمرجنسیز کی روک تھام کیلئے ریسکیورز کے شانہ بشانہ کام کرسکے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محافظ فورس اور کمیونٹی رسپانس ٹیمیں دور دراز دیہی علاقوں میں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ ریسکیو محافظ اپنے علاقوں میں رونما ہونے والے کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کو بروقت مد د فراہم کر سکیں۔
The post ریسکیو محافظ رضا کاروں نے ریسکیو 1122 جہلم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا آغاز کر دیا appeared first on JhelumGeo.com.