جہلم(عبدالغفور بٹ)ریسکیو 1122 جہلم کی کارگردگی ماہ جنوری میں مثالی رہی، ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 18992 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 462 ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ جن میں 101 روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 275 میڈیکل ایمرجنسی ،13 فائر ایمرجنسی، 07کرائم کیس اور 66متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 470لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد386 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ اس موقعہ پر انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے ۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔لہذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں ۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضروروت ہو ،اس کی جان بھی جا سکتی ہے ۔
The post ریسکیو 1122 جہلم کی کارگردگی ماہ جنوری میں مثالی رہی appeared first on JhelumGeo.com.